آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور سوجن کا آسان اور کامیاب ٹوٹکہ گھریلو آسان ٹوٹکہ

خوبصورت آنکھیں آپ کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی آنکھوں کا خیال رکھیں تاکہ اس کے گرد سیاہ حلقے آپ کی خوبصورتی کو متاثر نہ کرسکیں۔مرد ہو یا خواتین کسی کے چہرے پر یہ گہرے حلقے اچھے نہیں لگتے اور ان کو میک اپ سے چھپانا بھی کوئی آسان کام نہیں۔شام کی تقریب میں ان کی وجہ سے آپ کو زیادہ توجہ نہیں ملتی جبکہ صبح میں یہ زیادہ واضح ہوتے ہیں۔۔۔جاری ہے۔

کیا آپ نے کبھی جاننے کی کوشش کی کہ آخر آنکھوں کے گرد یہ سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں؟ اکثر اس کی وجوہات میں نیند کی کمی اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ غیر صحت بخش غذاﺅں کا استعمال قابل ذکر ہوتے ہیں، مگر تناﺅ، ہارمون میں عدم توازن، پانی کی کمی اور سورج میں بہت زیادہ وقت گزارنا بھی آنکھوں کے گرد ان حلقوں کا باعث بن سکتا ہے۔مگر ان سے نجات کا عملی اور انتہائی آسان طریقہ کیا ہے؟ وہ کونسا بہترین ٹوٹکا ہے جو آنکھوں کے گرد جلد کو بغیر کسی خطرے کے جگمگا دے؟ نقصان دہ کیمیکلز کے استعمال کی بجائے آنکھوں کے نیچے شفاف جلد کا سب سے موثر ذریعہ کونسا ہے؟ یہاں کچھ ایسے ہی آسان نسخے بتائے جارہے ہیں۔اس پر عمل کرنا بہت آسان ہے اور خرچہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ آپ اسے اپنے گھر میں کسی بھی وقت آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔ ایک دھاتی چمچ لیں اور اسے فریزر یا فریج میں کم از کم تین سے چار گھنٹے تک رکھیں، بلکہ زیادہ بہتر نتائج کے اس چمچ کو فریج میں رات کو سونے سے قبل رکھیں اور صبح اٹھنے کے بعد نکال کر اپنی دونوں آنکھوں پر کچھ منٹ کے لیے رکھیں۔ اس عمل کو تین بار دہرائیں، کچھ روز میں آپ فرق کو دیکھ سکیں گے، اسی طرح روزانہ تین سے پانچ بار ٹھنڈے پانی سے اپنی چہرے اور آنکھوں کو دھونا بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔۔۔جاری ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال
جی ہاں روزانہ بہت زیادہ پانی پینا شروع کردیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کئی گیلن بلکہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔ یہ چیز نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ یہ آپ کی جلد کی بہتر صحت اور ڈی ہائیڈریشن کو دور کرنے کا بھی سپرفارمولا ہے۔ خالص پانی قدرت کا جھریاں دور کرنے والا ٹونک ہے، تو آپ اسے اپنے غذائی پلان سے خارج کیوں کرتے ہیں؟

ٹماٹر
ٹماٹر کی دو قاشیں لیں اور اپنی آنکھوں کے اوپر پندرہ سے پچیس منٹ تک لگائے رکھیں، مگر اس پر عمل ٹھنڈے چمچ کا طریقہ اپنانے کے بعد کریں، اور دونوں کے درمیان کم از کم دو گھنٹے کے وقفے کا خیال بھی رکھیں۔

بادام کا تیل
بادام کا تیل آنکھوں کے ارگرد کے حصے پر زبردست کام کرتا ہے اور یہ سیاہ حلقوں میں کمی لانے کے مستند ترین گھریلو نسخوں میں سے ایک ہے۔ ایک چائے کے چمچ بادام کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو ملائیں، اس مکسچر کو سونے سے قبل اپنی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک حلقے غائب نہ ہوجائیں۔۔۔جاری ہے۔

لیموں کا عرق
لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آنکھوں کے گرد سیاہ حصے کو جگمگانے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ روئی کو لیموں کے تازہ عرق میں ڈبوئیں اور سیاہ حلقوں پر لگادیں، اسے بارہ منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس ٹوٹکے کو ایک ہفتے تک روزانہ ایک بار استعمال کریں۔

مناسب نیند
آپ کو اپنے نیند کے دورانیے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر آپ کم وقت تک سوتے ہیں تو ہر طرح کے نسخے جیسے ٹماٹر اور ٹھنڈے چمچ وغیرہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے، تو روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے سونا معمول بنالیں۔ جب آپ نیند مناسب ہوجائے تو آپ اس کے بہترین نتائج دیکھیں گے۔۔۔جاری ہے۔

اچھی غذا
اپنی غذا کو آئرن، وٹامن اے، سی، ای اور کے سے بھرپور بنائیں، مناسب نگہداشت اور اچھی غذا آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی واپس لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news