دبئی کی مسجد میں پاکستانی لڑکے کو پکڑلیا گیا اور پھر اس کے ساتھ۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ ہر مسلمان کا رنگ غصے سے لال ہوجائے

جرائم پیشہ لوگوں کو یقیناً اخلاقیات سے کوئی غرض نہیں ہوتی لیکن بعض تو ایسے شیطان صفت ہوتے ہیں کہ خانہ خدامیں بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہوئے بھی انہیں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔ دبئی میں مقیم ایک ایسے ہی بے حیا سوڈانی شہری نے ایک نوعمر پاکستانی لڑکے کو مسجد کے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ایک ایرانی نوجوان کی بروقت مداخلت نے اس کی غلیظ کوشش ناکام بنا دی۔۔۔جاری ہے


خلیج ٹائمز کے مطابق اس واقعے کے عینی شاہد اور لڑکے سے بدفعلی کی کوشش ناکام بنانے والے ایرانی طالبعلم نے بتایا کہ ”میں نے مسجد کے باہر سوڈانی شہری کو لڑکے سے کچھ بات کرتے ہوئے دیکھا اور پھر دونوں مسجد کے اندر چلے گئے۔ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ادھیڑ عمر شخص لڑکے کو اپنے ساتھ لے کر واش روم میں داخل ہو گیا تھا۔ میں نے یہ صورتحال دیکھ کر اپنے دوست سے کہا کہ وہ ویڈیو بنائے اور میں نے واش روم کے دروازے پر دستک دی ۔ اندر سے ادھیڑ عمر شخص نکلا تو وہ بہت گھبرایا ہوا تھا اور جب میں نے پوچھا اندر اور کون ہے تو اس نے کہا کہ اندر کوئی نہیں ہے اور پھر وہ وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔“۔۔جاری ہے


بعدازاں لڑکے کے والد کے آنے پر اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ لڑکے کے والد نے بتایاکہ ان کا بیٹا سکول بس کے انتظار میں مسجد کے قریب کھڑا ہوا تھا کہ جب سوڈانی شخص اسے ورغلا کر اپنے ساتھ واش روم میں لے گیا۔ ایرانی نوجوان کے فون پر موجود ویڈیو کے ذریعے ملزم کو شناخت کرنے میں مدد ملی اور بالآخر اسے گرفتار کر لیا گیا۔۔۔جاری ہے

شیطان صفت ملزم کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور اب اسے دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news