کل رات پورا آسمان روشنی سے جگمگااُٹھے گا کیونکہ انتہائی خطرناک خبر آگئی

ماہرین نے کل رات پورا آسمان تیز روشنی سے جگمگانے کی پیش گوئی کر دی ہے جس کی وجہ ایسی خطرناک ہے کہ پوری دنیا خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آسمان روشنی سے چمکنے کی وجہ چین کا وہ خلائی سٹیشن ہے۔(جاری ہے

جو ایک عرصے سے بے قابو ہو چکا ہے اور انتہائی تیز رفتاری سے زمین کی طرف آ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیانگونگ 1(Tiangong-1)نامی یہ خلائی سٹیشن اس وقت ساڑھے 26ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اورکل رات کسی بھی وقت زمین سے ٹکرا جائے گا۔۔(جاری ہے

دی ایروسپیس کارپوریشن نے تیانگونگ 1کے زمین سے ٹکرانے کا حتمی وقت بتا دیا ہے۔ اس کے مطابق یہ 2pm UTC (پاکستانی وقت ک مطابق شام 7بجے)زمین کے مدار میں داخل ہو گا۔دوسری طرف یورپین سپیس ایجنسی نے حتمی وقت دینے کی بجائے 31مارچ اور یکم اپریل کے درمیان کسی بھی وقت اس کے زمین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔ چائنہ مینڈ سپیس انجینئرنگ آفس کا کہنا ہے کہ ”خلائی سٹیشن کے زمین کی طرف آنے میں کوئی پریشانی کی بات نہیں کیونکہ یہ زمین تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا اوریہ ٹکڑے وسیع و عریض علاقے میں پھیل جائیں گے۔(جاری ہے

اور شہابیوں کی بارش کی صورت زمین پر آئیں گے، جن سے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔“ واضح رہے کہ تیانگونگ 8ہزار کلوگرام وزنی خلائی سٹیشن ہے۔ 16مارچ 2016ءکو چینی سائنسدان اس کا کنٹرول کھو بیٹھے تھے اورتب سے یہ خلاءمیں بے مہار گھومتا ہوا زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news