پاکستانی اداکارہ و ماڈل شیری شاہ نے اپنی اگلی فلم کیلئے ٹنڈ کروالی اور اب کیسی دکھتی ہیں دیکھ کر آپ بھی ان کی اداکاری کے جذبے کو سلام کریں گے

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل شیری شاہ نے اپنی اگلی فلم کیلئے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے نہ صرف وزن میں 40 پونڈ اضافہ کرلیا بلکہ اپنے بالوں کی بھی قربانی دے دی۔۔(جاری ہے

پاکستانی نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے’’یہ زندگی ہے‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ شیری شاہ اپنی اگلی فلم کیلئے وزن میں40 پونڈ اضافہ کرنے کے ساتھ اپنے بالوں کی قربانی دیتے ہوئے گنجی ہوگئیں۔شیری شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کےنامور اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم میں کام کررہی ہیں جس کانام تاحال فائنل نہیں کیا گیا ہے، اسی فلم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ شوبز کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح شدید حیرانی کاشکار ہیں۔۔(جاری ہے


ہمیشہ مزاح اور گلیمرس سے بھرپور کرداروں میں نظر آنے والی خوبرو شیری نے یہ منفرد روپ کردار کی ڈیمانڈ کیلئے اپنایا ہے۔ اس منفرد روپ کے ساتھ شیری پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے کسی کردارکیلئے بالوں کی قربانی دی ہے۔(جاری ہے

، اور وزن میں 40 پونڈ تقریباً 19 کلو تک کااضافہ کیا ہے۔واضح رہے کہ شیری شاہ مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں ’’مسٹر شمیم‘‘ اور’’بیوقوفیاں‘‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news