پی ٹی آئی کا دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے لئے آج ایک اہم ترین دن ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور سابق گورنر پنجاب کو پاڑتی میں شامل کر لیا ہے مگر اس کے ساتھ ہی تحریک انصاف نے سپنا کیس کی وجہ سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔۔۔جاری ہے

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کھوسہ خاندان کے صرف وہ افراد تحریک انصاف میں شامل ہوئے جنہوں نے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی جبکہ دوست محمد کھوسہ ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوست محمد کھوسہ کو سپنا کیس کے باعث پارٹی میں لینے سے انکار کردیا گیا ہے ،۔۔جاری ہے

دوست محمد کھوسہ پر سپنا کیس کے حوالے سے الزاما ت تھے۔ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقا رکھوسہ نے خاندان سمیت آج عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ سپنا ایک ادا کارہ تھی جس سے بعد ازاں دوست محمد کھوسہ نے شادی کرلی۔۔جاری ہے

جس سے ان کی ایک بیٹی تولد ہوئی تھی لیکن اچانک سپنا منظر عام سے غائب کردی گئی۔اسکے بعد سپنا کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ سپنا کے خاندان والوں کی جانب سے درج کرائے مقدمہ میں دوست محمد کھوسہ کو اس کے قتل کے الزام کا سامنا رہاہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں